ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ماہ صیام کی آمد، سعودی ائمہ مسجد کی تعطیلات منسوخ

ماہ صیام کی آمد، سعودی ائمہ مسجد کی تعطیلات منسوخ

Mon, 30 May 2016 12:44:00  SO Admin   INS India/SO news

 

ریاض29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ماہ صیام کی آمد سے قبل سعودی عرب کی تمام مساجد کے آئمہ کرام کی تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے آئمہ مساجد اور منتظمین کو رمضان المبارک کے دوران روز مرہ کی بنیاد پر مساجد کی صفائی اور حفاظت کی تاکید کی گئی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے مشرقی ریجن کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الحیدان نے بتایا کہ حکومت کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ماہ صیام میں روزہ داروں کی افطاری کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ماہ صیام میں آئمہ مساجد کی ہرطرح کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے گا اور انہیں بروقت ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی تاہم آئمہ کرام کی تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔عبداللہ اللحیدان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران مساجد کی نگرانی کے لیے باقاعدہ نگران مقرر کیے جائیں گے جو مساجد میں ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ خلاف ضابطہ سرگرمیوں کے بارے میں حکام بالا کو آگاہ کریں گے۔ نگران حضرات مساجد کی صحت وصفائی اور آئمہ اور موذنین کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات ختم کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔

Share: